23 نومبر، 2015، 10:55 PM

قدرتی گیس پائیدار ترقی کا اہم عنصر ہے، پوتن

قدرتی گیس پائیدار ترقی کا اہم عنصر ہے، پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے قدرتی گیس کے استعمال کو پائیدار ترقی کا اہم عنصر قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے قدرتی گیس کے استعمال کو پائیدار ترقی کا اہم عنصر قرار دیا ہے۔ تہران میں گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ولادی میر پوتن نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجیاں، گیس کی پیداوار، فراہمی اور تجارت کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں سرمایہ کاری کے رسک میں کمی کا باعث بن رہی ہیں۔ روس کے صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک گیس کے لیے علیحدہ حصص مارکیٹ کو فعال بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس مشرقی ممالک کے لیے گیس کی فراہمی کے منصوبے بھی تیار کر رہا ہے۔ قابل ذکرہے کہ گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف کے سربراہی اجلاس میں دنیا کے نو ممالک کے صدور شریک ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران، روس، الجزائر، مصر، استوائی گنی، لیبیا، نائیجیریا، قطر، وینزویلا، متحدہ عرب امارات اور ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، تنظیم کے مستقل رکن ہیں جبکہ ہالینڈ، ناروے، عراق، عمان، پیرو اور جمہوریہ آذربائیجان کو مبصر کا درجہ حاصل ہے۔

News ID 1859812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha